عوامی مسائل

دنیور: آوارہ کتوں کے خلاف کاروائی

گلگت(پ ر) دنیور میں گزشتہ روز آوارہ کتوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر دنیور حسین احمد رضا کو درخواست دی گئی تھی کہ دنیور کے مختلف مقامات پر آوارہ کتوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیاہے۔جگہ جگہ انسانوں اور جانورں پر دن دھاڈے حملے کر رہے ہیں اور انسانی جا نوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے لہذا بر وقت کاروائی کر کے عوام کواس مصیبت سے چھٹکارہ دلایا جائے۔اس پر اسسٹنٹ کمشنر دنیور حسین احمد رضانے ڈاگ شوٹر ٹیم کو فوری کاروائی کرنے کے احکامات جاری کیے۔ڈاک شوٹر ٹیم نے رات کے وقت دنیورکے مختلف مقامات مین چوک دنیور،چاندنی چوک اور چشمہ چوک کے ایریے میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے درجنوں آوارہ اور خطرناک کتوں کا صفایا کیا۔ادھر دنیور کے عوامی نمائندوں نے اسسٹنٹ کمشنر دنیور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو سراہا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button