متفرق

دیامر میں جلد ہی مستقل پریس کلب کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن فاروق احمد

چلاس (مجیب الرحمان) ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن فاروق احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن منیر اے جوہر کا دورہ دیامر پریس کلب ،اراکین پریس کلب نے والہانہ استقبال کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن نے دیامر میں مثبت صحافتی خدمات سر انجام دینے پر پریس کلب کے اراکین کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن کے اعزاز میں پریس کلب میں منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیامر کے صحافیوں نے حقیقی معنوں میں صحافتی اقدار پر کاربند رہ کر قوم اور علاقے کی خدمت کو شعار بنایا ہے۔اور نہایت مہذب انداز میں علاقے کے مسائل کو ارباب اختیار تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔اور علاقے میں انتشار کی صحافت کے تمام دروازے بند کئے ہیں۔دیامر میں پریس کلب کا قیام دیامر کی صحافتی برادری کا یکجہتی اور انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے جس پر تمام اراکین پریس کلب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔صوبائی حکومت صحافیوں کے درپیش مسائل کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے۔تمام اضلاع میں پریس کلب، اور انفارمیشن سیل کاقیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔دیامر میں جلد ہی مستقل پریس کلب کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحافی کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔صحافیوں کی مشکلات کے خاتمے کے لئے انفارمیشن ڈپارٹمنٹ اپنی ذمہ داریاں بھر پور طریقے سے سر انجام دے رہا ہے۔

تقریب سے سرپرست اعلیٰ دیامر پریس کلب حاجی سرتاج خان نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار ملک کی خصوصی مہربانی سے آج دیامر میں پریس کلب کا قیام عمل میں آچکا ہے اور بکھری صحافت متحد اور منظم ہوئی ہے۔ صحافت کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔دیامر کے صحافیوں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ مثبت صحافت کو فروغ دیا جاسکے۔دیامر پریس کلب میں آمد پر معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

صدر پریس کلب دیامر مجیب الرحمان نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دیامر میں پریس کلب کا قیام نہ ہونے سے تمام صحافی برادری مسائل کا شکار تھے۔جس کی وجہ سے صحافتی خدمات کو احسن طریقے سے سرانجام دینا مشکل تھا۔ ضلعی انتظامیہ کی صحافت دوست کردار کی وجہ سے آج سارے صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم ملا ہے اور احساس کمتری کا خاتمہ ممکن ہوا ہے۔دیامر کی صحافی برادری نے ہمیشہ ملک و قوم کی مثبت انداز میں خدمت کی ہےاورآئندہ بھی اسی پر ہی کاربند رہ کر دیامر کو ترقی یافتہ اضلاع کی صف میں لاکھڑا کرینگے۔انفارمیشن ڈپارٹمنٹ نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کئے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button