شعر و ادب

اسلام آباد: چترال اور گلگت کا مشترکہ ثقافتی پروگرام’’ چیمڈوری بزم ‘‘کا انعقاد

اسلام آباد (امیرنیاب) چترال یوتھ فورم اور گلگت کے نوجوانون نے جمعے کی شام ، ۷۲ جنواری کو اسلام اباد کے لوک ورثہ میں چترال اور گلگت ثقافتی میوزیکل پروگرام’’ چیمڈوری بزم‘‘ کا انعقاد کیا ۔ اس پروگرام کا مقصد گلگت بلتستان اور چترال کے درمیان صدیون پرانے روایات، ثقافات اور باہمی رشتے کو اسلام اباد جیسے مصروف ترین شہر میں بھی برقرار رکھنا تھا۔ اس پروگرام میں سیاحت کے وزیر گلگت بلتستان جناب فدا خان فدا اور چترال ٹاون کے مینجیگ ڈائیرکٹر جناب سلطان ولی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ پروگرام میں گلگت بلتستان اور چترال کے سینیر پروفیشنلزنے بھی بھرپور شرکت کی۔ اس پروگرام میں چترال اور گلگت بلتستان کے مایہ نازفنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ چترال کی طرف سے منصور علی شباب اور گلگت بلتستان سے جابر خان جابراور گلگت کا ستار نواز میر افضل نے اپنے فن سے لوگوں کومحظوظ کیے۔

اسلام اباد میں مقیم گلگت بلتستان اور چترال سے تعلق رکھنے والے موسیقی کے دیوانون نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے اپنے ثقافت سے والہانہ محبت کا اظہار کیے اور دیسی ڈھول کی تھاب پر نوجوانون نے دیوانہ وار رقص کرکے شرکاکو محظوظ کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button