عوامی مسائل

گاہکوچ اور مضافاتی علاقوں میں بجلی بحران سے عوام تنگ

غذر (محبت حسین سے) ضلعی ہیڈکواٹر گاہکوچ اور مضافاتی علاقوں میں بجلی بحران سے عوام تنگ آگئے۔ شدید سردی میں 24گھنٹے بعد کچھ ہی گھنٹوں کے لیے بجلی فراہم کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے ۔ عوامی حلقوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع غذر کے ضلعی ہیڈکواٹر میں بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ضلع غذر تمام تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بری طرح متاثر ہیں۔ عمائدین کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ایک طرف کاروبار سے منسلک افراد کو بھاری نقصان کا سامنا ہے تو دوسری طرف گھریلو کام کا ج بھی متاثر ہورہے ہیں۔ انہوں نے برقیات کے اعلیٰ حکام کو خبر دار کیا ہے کہ بجلی کی ایسی حالت رہی تو وہ سڑکوں میں آنے پر مجبورہونگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button