سیاست

مہدی شاہ اور شاہ بیگ کو گلگت بلتستان کی پرامن فضا اور میرٹ کی بالادستی ہضم نہیں ہورہی، ترجمان گلگت بلتستان حکومت

چلاس(پ-ر) ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپوزیشن لیڈراور سابق وزیر اعلی کے بیانات پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اپنے غیر قانونی کام نہ نکلنے پر شور کررہے ہیں ،جبکہ مہدی شاہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔دونوں رہنماوں کو سیاست کی بجائے ذاتیات عزیز ہیں ۔مہدی شاہ نے اپنے دور اقتدارمیں گلگت بلتستان کا بیڑھا غرق کرکے رکھ دیا ہے جب موصوف وزیر اعلی کی کرسی پربراجمان تھے تو 15نوجوانوں کو وزیر اعلی کا کوٹہ ہے کہہ کر بغیر ٹیسٹ انٹریو کے پولیس میں بھرتی کیا تھا جن کا تعلق اُن کے حلقے سے تھا۔ اس کے علاوہ سابق وزیر اعلی نے تمام محکموں کا گڑھ بناکر قومی خزانے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے شاہ ولاز تعمیر کیا تھا آج کس منہ سے مہدی شاہ موجودہ حکومت پر بلاجواز تنقید کررہے ۔مہدی شاہ نے اپنے دور حکومت میں گلگت بلتستان کو لاشوں کا گڑھ بنا کر بدامنی پھیلائی تھی اور انسانیت سسک سسک کر مررہی تھی۔ موصوف کو وہ دور بھی یاد نہیں ہے ۔ترجمان نے واضح کیا کہ اپوزیشن لیڈر چونکہ سادہ لوح ہیں اور سیاست کے قاعدے سے لاعلم ہیں اس لیئے بعض لوگ اُس بیچارے کا کاندھا استعمال کرکے صوبائی حکومت پر بے جا کیچڑ اُچھال رہے ہیں ،کیونکہ کچھ دن پہلے اپوزیشن لیڈرنے پولیس بھرتیوں میں ہونے والی شفافیت پر سلکیشن کمیٹی اور محکمہ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا تھا آج پھر کس منہ سے حالیہ پولیس بھرتیوں پر اُنگلیاں اُٹھارہے ہیں ۔ترجمان نے واضح کیا کہ محکمہ پولیس میں بھرتیاں میرٹ پر ہوئی ہیں اور شفافیت کو معیار بنایا گیا ہے۔حالیہ بھرتی ہونے والے جوانوں میں تحریک انصاف،پیپلز پارٹی،جے یو آئی، ایم ڈبلیو ایم اور تحریک اسلامی کے حمائتی گھرانوں سے ہے ۔مہدی شاہ اور شاہ بیگ کو گلگت بلتستان کا پرامن فضا اور میرٹ کی بلادستی ہضم نہیں ہورہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button