عوامی مسائل

چلاس : محکمہ برقیات گوہر آباد اور گونر فارم میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے ورنہ عوام شاہراہ قراقرم پر دھرنا دیں گے۔ مسلم لیگ ن گوہر آباد

چلاس ( چیف رپورٹر ) گوہر آباد اور گونر فارم میں بجلی کی اعصاب شکن لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھتا جارہا ہے ۔عوام ذہنی اذیت کا شکار ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن گوہر آباد کے رہنماؤں اعجاز ساگر اور نظام الدین نے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ رائیکوٹ پاور ہاؤس کو جلد مکمل کر کے چلایا جائے تو بجلی لوڈشیڈنگ ختم ہو سکتی ہے ۔ لیکن محکمہ برقیات روایتی سستی اور نااہلی کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔ محکمہ برقیات گوہر آباد اور گونر فارم میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے ورنہ عوام شاہراہ قراقرم پر دھرنا دیں گے ۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button