گلگت بلتستان

ہنزہ اور نگر میں پولیس بھرتیوں کا سلسلہ مکمل، فائنل فہرست تیار

ہنزہ نگر ( اجلال حسین )ضلع ہنزہ نگر پولیس بھر تیوں میں 2خواتین سمیت21 خوش قسمت امیدوار وں نے میدان مار لیا، ڈی آئی جی گلگت انعام ملک کی زیر نگر انی پولیس بھرتیوں کی میرٹ اور شفافیت پر سیاسی سماجی ، عوامی حلقوں کا اظہار اعتماد ۔ ٹیسٹ انٹریو میں ناکام ہو نے والے امیدواروں نے بھی آئی جی گلگت بلتستان اور ان کے ٹیم کو مبار کباد کے ساتھ خراج تحسین پیش کر دیا جنہوں نے میرٹ کی بالادستی قائم کی ۔ ضلع ہنزہ اور نگر پولیس کے21اسامیوں کے لئے ٹیسٹ انٹریو کا مرحلہ مکمل ہو تے ہوئے 2خواتین ایک نگر اور دوسرے ہنزہ جبکہ 19ہنزہ نگر کے جوان کی میرٹ لیسٹ گزشتہ روز ڈی آئی جی گلگت انعام ملک کے زیر نگرانی ٹیم نے فائنل کرلی۔

21کامیاب ہونے ولے امیدواروں کے علاوہ اس پروسیس میں شامل 18سو سے زائدنو جوانوں نے پولیس کی بھر تیوں کو پر اعتماد کااظہار کیا اور توقع ظاہر کی کہ ہمیں گلگت بلتستان پولیس پر پورا پور اعتماد ہے جنہوں نے نہ صرف سابقہ بھر تیوں میں میرٹ کی بالادستی کہ بلکہ اس دفعہ بھی گلگت بلتستان کے دیگر سرکاری اداروں کیلئے ایک مثال قائم کیا ہیں۔ امیدواروں نے میرٹ اور شفافیت کو دیکھتے ہوئے کہا کہ انشاللہ آئندہ بھی ایسی طرح حقدارکو حق دینے میں اپنا کردار ادا کرینگے اور پولیس بھر تیوں کی شفافیت اور میرٹ کو دیکھتے ہوئے دیگر سرکاری اداروں میں بھی ایسی طرح بھرتیوں کا عمل شفاف طریقے سے ہو۔

ٹیسٹ اور انٹریو کے رزلٹ کے اعلان کے بعد جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی گلگت انعام ملک نے کہا کہ ہم نے جس انداز سے ٹیسٹ اور انٹریو کا عمل کو مکمل کیا ہے اس میں کسی قسم کی ناانصافی کسی امیدوار کے ساتھ نہ ہو نے کی ہر ممکن کوشش کی ہیں۔ تحریری امتحان میں کسی افسر کو یہ پتہ نہیں تھا کہ اس کے جاننے والا ہے یا کوئی رشتہ دار، جوابی پیپر شیٹ پر مکمل طور پر کوڈ لگا کرپیپر کی چیکنگ کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے قابل اور حق دار نوجوان کو حق ملی ہے ۔ انھوں نے مزید کہ ہمیں خوشی ہے کہ پولیس بھرتیوں میں خصوصاً ہنزہ نگر سے پڑھے لکھے نوجوان نے کاغذات جمع کئے تھے ایک سے بڑھ کر ایک قابل جوان تھے اس دفعہ ہمارے پاس قلیل سیٹیں موجود ہونے کی وجہ سے محددود سٹیوں پر بھر تیاں کی گئی ہے انشااللہ وفاقی حکومت سے 15سو سے زائد اسامیوں کی منظوری کے لئے درخواست کی گئی ہے جوں ہی منظور ہونگے نئے اعلان کیا جائے گا اس وقت ضرور اپنے کاغذات پولیس بھر تی کے لئے جمع کر وائے۔

کیا آپ پولیس میں بھرتیوں کے طریقہ کار اور اس کے نتائج سے مطمعن ہیں؟

View Results

Loading ... Loading ...
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button