جرائم

چلاس: ٹریفک پولیس کا کریک ڈاون درجنوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کے چلان

چلاس(بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار ملک اور ڈی آئی جی دیامر محمد شعیب خرم کے احکامات پر ٹریفک پولیس نے غیر قانونی نمبر پلیٹس،بغیر لائسنس ڈرائیونگ،بلیک شیشوں اور بغیر کاغذات گاڑیوں اوربغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کر دیا۔ متعدد گاڑیوں کے چالان بھی کر دئے گئے، کئی گاڑیوں کے کالے شیشے بھی اتار دئے۔ جبکہ بغیر کاغذات کے متعدد گاڑیوں کو ایکسائز ٹیکسیشن کے حوالے کر دیا گیا۔ٹریفک انچارج جاوید نے میڈیا کو بتایا کہ جرمانے کی مد میں جمع ہونے والی رقم سرکاری خزانے میں جمع کر وا دی گئی ہے۔ٹریفک اصولوں کی خلا ف ورزی کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور ٹریفک اصولوں پر سختی سے کاربند بنایا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button