صحت

چلاس: ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا ڈوڈیشال ویلی میں چھاپے، جنرل سٹورز میں موجود ادویات قبضے میں لے لیں

چلاس(بیوروچیف)ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا ڈوڈیشال ویلی میں چھاپے متعدد جنرل سٹوروں میں موجود ادویات قبضے میں لے لیں۔ڈرگ انسپکٹر دیامر محمد مسلم کی قیادت میں ٹیم نے دیامر کے دور افتادہ علاقے ڈوڈیشال ویلی میں کاروائی کی اور غیر قانونی طور پر ادویات رکھنے اور فروخت کرنے پر جنرل سٹورز سے تمام ادویات تحویل میں لے لیا۔ڈرگ انسپکٹر سے کاروائی سے متعلق میڈیا نے معلومات کے لئے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ڈوڈیشال ویلی میں عام جنرل سٹورز پر ادویات رکھی اور بیچی جا رہی تھیں جس پر تمام ادویات تحویل میں لے لی گئی ہیں۔جس پر انکے خلاف ڈرگ کورٹ میں کیس دائر کیا جائے گا اور قانونی سزائیں دلوائی جائینگی۔انہوں نے کہا کہ موجود قانونی میڈیکل سٹورز کی انسپکشن کی، ادویات قانون کے مطابق بل وارنٹی کے تحت پائی گئی ہیں۔جبکہ کوئی ایکسپائر دوا بھی برآمد نہیں ہو سکی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button