متفرق

گانچھے: میڈیا میں میرٹ کا شور مچانے والے لیگی حکومت نے میرٹ کا جنازہ نکال دیا ہے۔ سابق سینئر وزیر و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی محمد جعفر

گانچھے(خصوصی رپورٹر) سابق سینئر وزیر و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی محمد جعفر نے کہا ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ گانچھے کے ایکسین کا ن لیگ نے اپنے غیر قانونی کام نہ کرنے پر تبادلہ کیا۔ ایکسین تعمیرات عامہ ارشاد خان فرض شناس آفیسر ہے، وہ ہر کام میرٹ پر کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ رکن کونسل سلطان علی خان اور ایک وزیر کے غیر قانونی کام نہ کرنے پر وزیر اعلیٰ کے سامنے شکایت کر کے گانچھے سے تبادلہ کیا ہے۔ رکن کونسل سلطان علی خان غیر قانونی طریقے سے اپنے بیٹے کو ٹھیکہ دلانےاور بلات کی ادائیگی کرنے کے لئے ایکسین پر دباؤ ڈال رہے تھے مگر ایکسین نے اس طرح غیر قانونی کام نہ کرنے پر وزیر اعلیٰ کو شکایت کر دی۔ ایک وزیر اور رکن کونسل نے وزیر اعلیٰ کو ایکسین کی تبادلہ نہ کرنے پر استعفیٰ دینے کی دھمکی دی جس پر وزیر اعلیٰ نے تعمیرات عامہ گانچھے کے ایکسین کو ٹرانسفر کیا۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا میں میرٹ کا شور مچانے والے لیگی حکومت نے میرٹ کا جنازہ نکال دیا ہے۔ سرکاری اداروں میں غیر قانونی کام کرانے کے لئے آفیسران پر دباؤ ڈال رہے ہیں جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ن لیگ اپنے غیر قانونی کام کروانے کے لئے سرکاری اداروں میں آفیسران پر دباوڈالنے کا سلسلہ بند کریں۔ ایکسین تعمیرات عامہ کے تبادلے کو گانچھے کے عوام مذمت کرتے ہیں۔ حفیظ الرحمن اور ان کے ٹیم نے ڈیڑھ سال میں کرپشن اور اقرباپروری کی ریکارڈ بنائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام ن لیگ کو ووٹ دے کر پچھتا رہے ہیں ڈیڑھ سال میں ن لیگ نے کوئی کام نہیں کیا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button