صحت

گلگت : فیض آ باد چھلمس داس میں واقع گور نمنٹ ڈسپنسر ی میں ڈرگ انسپکٹر کا چھا پہ ، زائد المیعاد ادوایات برآمد

گلگت (پ ر) گلگت کے قریبی ایریا فیض آ باد چھلمس داس میں واقع گور نمنٹ ڈسپنسر ی میں ڈرگ انسپکٹر عبد العز یز نے چھا پہ مار کر زائد المیعاد ادوایات جن میں انجکشن میٹو کلو پرا ما ئیڈ ، اور مختلف قسم کی ٹبلٹس میٹر و نیڈ ازول ،میر س سلفیٹ،کلو را مین اپنے تحویل میں لے کر کیس کوالٹی کنٹرول بورڈ کو دیدیا گیا ہے۔ڈرگ انسپکٹرعبد العزیز نے میڈ یا کو بتا یا کہ گور نمٹ ڈسپنسریوں،گو ر نمنٹ ہسپتالوں اور لوکل میڈ یکل سٹورز پر رو زانہ کی بنیا دوں پر چیکنگ کیا جا رہا ہے اور اس طر ح کی زائد المیعاد ادوایات اور بغیر رجسٹر یشن کمپنیوں کی کو ئی دوائی کو شہر اور مضا فاتی علاقو ں میں نہ پا ئی جا ئے ۔ انہوں نے بتا یا کہ گلگت بلتستان میں مضر صحت،زائد المیعاد اور بغیر رجسٹر یشن کے ادوایات فروخت کر نے والوں پر کٹر ی نظر رکھی ہو ئی ہے اور اسطر ح سے قیمتی جا نوں کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت کا روائی کر کے بھاری جرمانے،میڈیکل سٹوروں کو سیل کر کے جیل بھیج دیا جائے گا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button