سیاست

گلگت: آئندہ پانچ سالوں میں علاقے سے لوڈشیڈنگ ،کرپشن سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ ہو جائے گا ۔ جنرل سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ ن گلگت سٹی

گلگت(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن گلگت سٹی کے جنرل سیکریٹری یاسر آفندی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں صوبائی حکومت گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے۔ ڈیڑھ سال کے اندر وزیر اعلیٰ کی بہترین حکمت عملی کے بدولت لوگو ں کے مسائل میں خاطر خواہ کمی واقع ہو چکی ہے ۔آئندہ پانچ سالوں میں علاقے سے لوڈشیڈنگ ،کرپشن سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ ہو جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ گلگت شہر کی صفائی میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی احسن طریقے سے کام سر انجام دے رہی ہے جس کی وجہ سے شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام بہتر ہو گیا ہے ۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان سے بے روزگاری کے خاتمے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہے آئندہ چند سالوں میں بے روزگاری کی شرح میں کمی آئیگی اور یہاں کے نوجوانو ں کو ملازمت کی تلاش میں بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ ان کو ان کی گھروں کے دہلیز پر روزگار مہیا ہو گا ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اقتصادری راہداری منصوبے سے گلگت بلتستان سمیت پورا خطہ معاشی طور پر مضبوط ہو گا اور گلگت بلتستان میں بجلی کا نظام بہتر ہو گا اور سڑکوں کی حالت بھی بہتر ہو گی جس کی وجہ سے سیاح گلگت بلتستان کا رخ کرینگے جس سے علاقے کو فائدہ ہو گا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button