کھیل

ہنزہ میں‌شوٹنگ وال بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر، دنیور ڈائمنڈ جوبلی کلب فاتح

ہنزہ (اسلم شاہ) پاک جاپان چو ک اسپورٹس کلب زیر انتظام شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں دنیور ڈائمنڈ سپورٹس کلب دنیور نے الرحیم کلب گلگت کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کیا ۔

پاک جاپان چوک اسپورٹس کلب ٹورنامنٹ کے فائنل میں ڈائمنڈ سپورٹس کلب دنیورنے ایک سنسی خیز مقابلے کے بعد تین دو سے الرحیم کلب گلگت کو ہرا کر مقابلہ اپنے نام کیا ،ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش کرنے پر جہانگیرکو مین آف دی سیریز اور فائنل میں بہترین کھیل پیش کرنے پر شیر نبی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مہمان خصوصی ایڈوکیٹ رحمت کریم صدر ٹاؤن منیجمٹ سوسائٹی نے ٹورنامنٹ کے فاتح ٹیم میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے ۔

مہمان خصوصی ایڈوکیٹ رحمت کریم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کھیل جیسے صحت مند سرگرمیوں کی اشد ضرورت ہے کیونکہ کھیل ہی وہ واحد صحت مند تفریح ہے جو نوجوانوں کو سماجی بُرائیوں سے دور کرتی ہے ۔پاک جاپان چوک سپورٹس ایسوسی ایشن گزشتہ کئی سالوں سے ہنزہ میں مختلف کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کو صحت مند تفریح فراہم کرنے پر مبارک باد کے مستحق ہے ۔ہنزہ اور خاص کر سنٹرل ہنزہ میں نوجوانوں کے لیے کھیل کے میدانوں کی سہولیات موجود نہیں ہیں، اور حکومت کو ان نوجوانوں کو کے لیے جو کھیل کے میدان میں اپنا نام اور اپنے وطن کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں کے لیے کھیل کے میدان اور دیگر سہولیات فراہم کرے اور جہاں تک ممکن ہو ہم نوجوانوں کے مسائل کو اُجاگر کرنے میں اپناکردار ادا کریں گے۔

یاد رہے کہ پاک جاپان چوک سپورٹس کلب کے زیر اہتمام منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں ہنزہ، گلگت اور ضلع غذر سے تعلق رکھنے والے پچاس سے زیادہ ٹیموں نے شرکت کی ۔اس ٹورنامنٹ کے مقابلے پچھلے دو ہفتوں سے جاری تھے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button