گلگت بلتستان

گلگت بلتستان ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں اربوں روپے کی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی گئی

گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اربوں روپے کی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی۔ جمعے کے روز منعقدہ ہونے والے اس اجلاس میں کل 8منصوبے منظور کئے گئے جن کی تعمیر پر مجموعی 2ارب68کروڑ 21لاکھ 51 ہزار (2682.151ملین) کی لاگت آئے گی۔ اجلاس میں سنٹرل جیل بلڈنگ مناور فیزIکی تعمیرکیلئے 49کروڑ49لاکھ 47ہزارکے منصوبے کی منظوری دی اور منصوبے کو 2سال کی مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ رحمن بونجی نالا استور میں 0.800میگاواٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ 25 کروڑ 85لاکھ22ہزار کی لاگت سے دسمبر 2018ء تک مکمل کرنے کی منظوری دی۔ جی بی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں کھنبری 2میگاواٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی تعمیر کیلئے 38کروڑ19لاکھ25ہزار ریوایزڈ منصوبے کی منظوری دی گئی جس کی تعمیرجون2018ء تک مکمل کی جائے گی۔

محکمہ تعمیرات کے منصوبوں میں 220میٹر سلپی (غذر)آر سی سی پل32 کروڑ45لاکھ17ہزار منصوبے کے ترمیمی پی سی ون کی منظوری دی گئی منصوبہ مارچ2017ء تک مکمل کیا جائے گا، اس منصوبے نے دسمبر 2018ء میں مکمل ہونا تھا۔ اجلاس میں گلگت چونگی روڈ 27کروڑ 11 لاکھ 31 ہزار پر مشتمل ریوایزڈ منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔ آر سی سی پل کھرفق 110کلو میٹر 32کروڑ 39لاکھ20ہزار منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔ 200میٹر آر سی سی پل سلنگ 29کروڑ 18لاکھ 59ہزار کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی یہ منصوبہ 2سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔استور ویلی روڈ کی بحالی اور مرمت کے منصوبے کیلئے 33کروڑ 53لاکھ 30ہزار کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی جس کی تکمیل 2سال کی مدت میں کی جائے گی۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 7ارب کی لاگت سے گلگت کیلئے سیوریج منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی۔ ابتدائی مرحلے میں سینیٹری سیوریج اور شہر کے ٹریٹمنٹ پلانٹ کا منصوبہ 73کروڑ58لاکھ کا پروجیکٹ صوبائی حکومت اپنے بجٹ میں سے شروع کرے گی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے منصوبوں کی تعمیر پی سی ون میں متعین کردہ رقم کے مطابق کی جائے۔ سنٹرل جیل کی عمارت کے فیزIکے تعمیراتی کام کوجون 2017ء تک مکمل کیاجائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ سلپی پل کی تعمیر مارچ تک مکمل ہوگی جس سے غذر کے عوام کو درپیش مسائل حل ہوں گے اس منصوبے نے دسمبر2018ء میں مکمل ہونا تھا حکومت کی مثبت پالیسیوں اور ادارے کی بہتری کارکردگی کی وجہ سے ڈیڑھ سال قبل یہ منصوبہ مکمل ہورہا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ چونگی روڈ گلگت کا داخلی مین شاہراہ ہے جس کی تزائن و آرائش اور کام کو معیاری کیاجائے جوٹیال بائی پاس کی تعمیر سے اپر جوٹیال کے عوام کو سہولت میسرآئے گی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سرینا چوک کی کشادگی اور اس کی تزئن و آرائش کیلئے گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ سریناچوک، پبلک چوک اور الصباح چوک کی تزائن و آرائش کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ تعمیرات کے آفیسران کو ہدایت کی کہ چونگی روڈ پر فٹ پاتھ اور گرین بیلٹس کی تعمیر سمیت جدید سٹریٹ لائٹس نصب کئے جائیں اس منصوبے کو مثالی منصوبے کی طرز پر تعمیر کیا جائے جس کیلئے روڈ کی تعمیر میں پیور کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ گلگت کی تعمیر و ترقی کیلئے روایتی طریقوں سے ہٹ کر جدید طرز پر کام کرنا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ2006ء کے بعد شہر کے مین داخلی شاہراہ پر کسی قسم کا کام نہیں ہوا ہماری حکومت کے قیام کے بعد اس منصوبے پر توجہ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ تعمیرات کے آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ میٹلنگ کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں کے دیگر کاموں پر کام کا آغاز کیا جائے صوبے کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے منصوبوں میں غیرضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ صوبے کے شاہراہوں کی بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کیلئے گلگت اور سکردو کیلئے 2پیور خریدے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ استور ویلی روڈکی تعمیر کا کام 2سال کی مدت میں مکمل کیا جائے منصوبے کی تعمیر کے دوران اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہوتاکہ عوام کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ کھنبری 2میگاواٹ پاور پروجیکٹ کی تعمیر سے کھنبری کے عوام کو بجلی میسر آئے گی اس منصوبے کو جون2018ء تک مکمل کیاجائے گا۔ سابقہ حکومتوں نے کھنبری کے عوام کو نظرانداز کیا جس کی وجہ سے اس جدید دور میں بھی وہاں کے رہنے والے بجلی سے محروم ہیں۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ19مارچ تک کنوداس معلق پل کی تزئن و آرائش کومکمل کیا جائے۔ دنیور معلق پل کی تزئن و آرائش کا کام6ماہ میں مکمل کیاجائے اور یادگار شہداء کی تعمیر کیلئے بھی فوری اقدامات کئے جائیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button