گلگت بلتستان

غذریوتھ کانگریس کا گاہکوچ میں اجلاس، نوجوانوں کی مدد سے ایک فعال اور صحتمند معاشرہ تشکیل دینے کا عزم

گاہکوچ میں منعقد اجلاس میں ادارے کے مستقبل اور اغراض و مقاصد کے لیے حاصل تجاویز پر بحث کی گئی
گاہکوچ میں منعقد اجلاس میں ادارے کے مستقبل اور اغراض و مقاصد کے لیے حاصل تجاویز پر بحث کی گئی
گاہکوچ (نامہ نگار) غذر یوتھ کانگریس کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس آج ۱۳ اپریل بروز ہفتہ ریسٹ ہاوس گاہکوچ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت غذیوتھ کانگریس کی آرگنا ئزنگ کمیٹی کے سربراہ نور اکبر نے کی ۔ اجلاس میں ضلع غذر کے چاروں تحصیلوں کے چیف آرگنائزر مظہر علی، شمس الدین ، اسلم انقلابی، عنایت الرحمٰن ، عابد علی کے علاوہ امجد علی، پنین رونق، ظہیر علی، اقبال علی شاہ، علی شیر، رضوان علی، بشیر حسین سمیت یوتھ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اجلاس میں غذریوتھ کانگریس کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے موصول ہونے والی تجاویز اور مشوروں پر تفصیلی بحث کی گئی اور متفقہ طور پر بنیادی اغراض و مقاصد طے کئے گئے۔
 
طے کردہ اغراض و مقاصد کے مطابق غذر یوتھ کانگریس ی نوجوانوں کے حقوق کے تحفظ ،ان کی بہترین تربیت کے ساتھ میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ایک صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے کوشش کرے گی ۔ سرکاری ، نیم سرکاری اور این جی او سیکٹر میں جاری بدعنوانی اور کرپشن کی روک تھام کے لئے قانونی دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرے گی جبکہ یوتھ کے جائز مطالبات پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں ہر طرح کااحتجاج کرنے سے گریز نہیں کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ لوگوں کو ان کے سیاسی ، معاشی ، سماجی اور دیگر حقوق کے حوالے سے آگہی دینے کے لئے مختلف اقدامات کئے جائینگے تاکہ لوگ سیاسی فیصلے ذاتی اور قبائلی مفاد کی بجائے معاشرے کے وسیع تر مفاد میں کرنے کے قابل ہوں۔ غذر یوتھ کانگریس ایک غیر سیاسی، غیر مذہبی اور غیر منافع بخش اور حقوق کی بنیاد پر ایک سول سوسائٹی انجمن ہوگی ۔
 
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ اتوار کو غذر یوتھ کانگریس کی کابینہ سازی کی جائے گی اور تحصیل سطح پر بھی کانگریس کے یونٹس عمل میں لائے جائینگے جبکہ غذر یوتھ کانگریس کی کابینہ کی تقریب حلف برداری ۲۸ اپریل کو گاہکوچ ریسٹ ہاوس میں منعقد ہوگی۔ تقریبِ حلف برداری میں مختلف سیاسی اور قوم پرست جماعتوں ، این جی اوز، ٹریڈ یونینز، وکلا برادری، صحافتی برادری،انسانی حقوق کی تنظیمیں، اساتذہ، طلبہ کو بڑی تعداد میں شرکت کرنے کی دعوت دی جائے گی۔ 
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button