کوہستان

کوہستان : سوشل میڈیا پر ججیل کی تصویر دینے والے کو دھرلیا گیا، جرمانہ بھی وصول

کوہستان (نامہ نگار) کوہستان، داسو جالکوٹ کے گاوں سساک میں سوشل میڈیا پر ججیل کی تصویر دینے والے کو دھرلیا گیا، سب ڈویژن وائلڈ لائف آفیسر نے موقع پر جرمانہ بھی وصول کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سب ڈویژنل آفیسر کٹ باز خان نے ڈی ایف او حلیم خان مروت کی ہدایت پر ایکٹنگ ڈپٹی رینجرسون میاں فاروقی کے ہمراہ سساک گاوں میں چھاپہ مارکر ملزم کو چالان کرتے ہوئے جرمانہ کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر ججیل کی تصویر چلانے والا سساک گاوں کے رہائشی کو سوشل میڈیا پر تصویر چلانے کی پاداش میں وائلڈ لائف ایکٹ 2015کے تحت ملزم محمد جان ساکنہ سساک تحصیل داسو کوچالان کیا گیا اور موقع پر 25500روپے جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button