چلاس : وزیر اعلیٰ کا وژن قابل تعریف ہے۔ ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن دیامر استور حاجی غندل شاہ

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن دیامر استور حاجی غندل شاہ نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی قابل اطمینان ہے، حکومت کے اقدامات سے عام شہریوں کی معیار زندگی میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہوئی ہے۔ بیروزگاروں کو میرٹ پر ملازمتیں فراہم کی جاری ہیں۔ سفارش ، رشوت کلچر کا خاتمہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اراکین خود کو نمایاں رکھنے کیلئے اخبارات کی حد تک زندہ ہیں حالانکہ عوام کے تمام مسائل حل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا وژن قابل تعریف ہے۔

آپ کی رائے

comments