متفرق

استور: اہم پروجیکٹس کی منظوری سے استوری عوام کے دیرنہ مطالبات پورےہوئے-پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ برکت جمیل

استور (سبخان سہیل ) وزیر اعلی گلگت بلتستان نے استور ویلی روڈ ، بونجی ہاییڈرل پاور پروجیکٹ، گوریکوٹ کند داس آر سی سی پل ،گوریکوٹ واٹر سپلائی سمیت دیگر اہم پروجیکٹ جو کہ ایک ارب سے زیادہ کے بجٹ کے بنتے ہیں منظوری دے کر استوری عوام کا ایک دیرنہ مطابہ پورا کیا ہے جس پر میں استور قوم کی جانب سے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ برکت جمیل
نے مزید کیا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اپنے دورے کے موقعے پر گوریکوٹ کے چار نواحی گاوں بلشنر،ڈنگاٹ،کمروٹ،اور شگلیٹ گاوں کو بجلی دینے کا اعلان کیا تھا جو کہ اعلان کے بعد اب یہ چار گاوں بجلی سے استفادہ حاصل کررہے ہیں۔ گوریکوٹ کے یہ چاروں گاوں مونسپل ایریا میں ہونے کے باوجود گز شتہ چالیس سالوں سے بجلی کی نعمت سے محروم تھے۔ استور ڈویاں روڈ ،گریکے پل سمیت دیگر کہیں اہم منصوبوں پر کام جاری ہے ان تمام پروجیکٹس کو بھی بہت جلد پایا تکمیل تک پہنچایا جاے گا۔ عوام نے جس اعتماد کے ساتھ ہمیں منتخب کیا ہے ہم عوام کے اس اعتماد پر اترتے ہوے کام کررہے ہیں۔ بعض مخالفین اس کے باجود بھی کہتے ہیں استور میں ترقیاتی کام نہیں ہوے ہیں۔ ہماری حکومت گلگت بلتسان میں اپنے پانچ سالوں میں ترقی کے کاموں کی جال بچھانے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button