متفرق

کشمیر کو بھارتی مظالم سے آزاد کروانے کیلئے غازیان گلگت بلتستان بھرپور حصہ لینگے ۔ صدر غازیان گلگت بلتستان

گلگت (پ ر) آج مورخہ 05فروری2017کو کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہاریکجہتی کیلئے غازیان گلگت بلتستان نےNLIمارکیٹ یادگار مینار پر حاضری دی۔۔غازیان گلگت بلتستان کے صدر کرنل(ر) عبید اللہ بیگ نے کہا کہ کشمیر قائد اعظم کے فرمان کے مطابق پاکستان کی شہ رگ ہے۔ ہمارے بزرگوں اور اسلاف نے گلگت بلتستان کی آزادی کا علم بلند کیا اور ہمیشہ سے کشمیری بھائیوں کی مدد کی ہے ۔چاہے1947-48ہو1965یا1971ہو یا معرکہ کارگل ہو، گلگت بلتستان کے غیور عوام، حکومت اور افواج نے ہر طرح سے اخلاقی، سیاسی اور سفارتی طور پر ہمیشہ مدد کی ہے اور بھارت کی حکومتی دہشت گردی اور ظلم و بربریت کی ہمیشہ سے مذمت کی ہے۔ اور استصواب رائے اور حق رائی دہی کی حمایت کی ہے۔ مسلۂ کشمیرUNOاور سیکورٹی کونسل کا نامکمل ایجنڈا ہے۔رنگ، نسل، علاقہ، ذات اور فرقہ سے نکل کر مکمل اتحاد اور یکجہتی کیساتھ بھرپور کوشش کرینگے تو وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا اور پاکستان کا حصہ بنے گا۔ہم تمام غازیان گلگت بلتستان بھی فوج کے شانہ بشانہ ملکر تکمیل پاکستان کیلئے اور پاکستان کے شہ رگ یعنی کشمیر کی آزادی تک مکمل یکجہتی اور سپورٹ کا اعادہ کرتے ہیں۔جبکہ دوسری طرف ہندوستان نے اپنے دفاعی بجٹ میں10%کا ہر سال اضافہ کر رہا ہے جو ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔پاکستان ایک نیوکلیئر ملک ہے اور درد کی تصویر جنت کشمیر کو بھارتی درندوں کے مظالم سے آزاد کروانے کیلئے غازیان گلگت بلتستان بھرپور حصہ لینگے ۔
یاران جہاں کہتے ہیں کشمیر ہے جنت
جنت کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button