تعلیم

گلگت : موجودہ حکومت نے200خالی آسامیاںSAPاساتذہ کیلئے مختص کرکے تعلیم دوست ہونے کا ثبوت دیا۔ صوبائی صدر SAPٹیچرز ایسو سی ایشن گلگت بلتستان

گلگت (پ ر) SAPٹیچرز ایسو سی ایشن گلگت بلتستان کے صوبائی صدر غلاب اکبر نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا سابقہ حکومتوں نے مظلوم اساتذہ کے ساتھ بڑا دھوکہ کیا ہے لیکن موجودہ حکومت نے200خالی اسامیاںSAPاساتذہ کیلئے مختص کرکے تعلیم دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ ہمیں امید ہے صوبائی حکومت اس 20سالہ تعلیمی مسلے کو حل کرکے تاریخ رقم کریگی۔ گلگت بلتستان کے ہر ضلع میں کم از کمSAP140 اساتذہ کے زیر سایہ کم از کم500غریب طلباء و طالبات بنیادی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔1464اساتذہ میں سے80%خواتین اساتذہ اور75%طالبات ہمارے سکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔SAP اسکولوں کا گلگت بلتستان کے تعلیمی میدان میں بڑاکلیدی کردار ہے۔1994 سے گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں جہاں تعلیم کا شعور بالکل نہیں تھا۔10سے15سال تک کے بچے سکول سے باہر تھے۔اس مشکل دور میںSAPاساتذہ نے تعلیم سے محروم ہزاروں غریب بچوں کو سکول میں لاکر بنیادی تعلیم دی اور آج ملک عزیز پاکستان اور گلگت بلتستان کے مختلف اداروں میں اہم عہدوں پر فائز ہیں۔موجودہ حکومت کے قائم ہوئے2سال کا عرصہ گزرنے کو ہے۔SAP اساتذہ بغیر احتجاج کے مکمل اعتماد کے ساتھ مستقلی کے منتظر ہیں۔ہمیں امید ہے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن اپنے وعدے کے ہر جملے کو عملی جامہ پہنائیں گے۔تمام اضلاع کے اساتذہ مرکزی ایسوسی ایشن کے تمام فیصلوں کو تن و من قبول کرتے ہیں۔SAPاساتذہ کی مستقلی کیلئے وزیر اعلیٰ ، چیف سیکریٹری، سیکریٹری ایجوکیشن کی مخلصانہ فیصلے قابل تعریف ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button