متفرق

ہنزہ : کشمیریوں کواقوام متحدہ کی قراداد وں کے مطابق حق دیا جائے، یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلیاں اور تقریبات

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) پاکستان کے دیگر حصوں کی طرح ہنزہ کے مختلف علاقوں میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے  سلسلے میں ریلیاں اور تقریبات منعقد کی گئیں۔ ہنزہ میں ضلعی انتظامیہ کے زیر قیادت ہسپتال چوک تا علی بوق چوک علی آباد تک ریلی نکالی گئی جس کے بعد ریلی جلسے میں تبدیل ہو گئی۔ اس موقع پر ڈی سی ہنزہ، (ر) سمیع اللہ فاروق، نمبردار اسلم ، نمبردار علی مدد نے کشمیریوں کے ساتھ ہند وستان کی طرف سے ہونے والی زیادتیوں کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے عہد کیا کہ کشمیر کے بے گناہ عوام پر مظالم اور ان کی آزادی تک کشمیریوں کی ساتھ یک جہتی جاری رہے گی۔

یوم آزادی کشمیر کے حوالے سےمنعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ مسلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ میں کشمیر ی بھائیوں کے حق رائے دہی کیلئے دو دفعہ قرادادیں منظور کی جا چکی ہے ان کو مد نظرف رکھتے ہوئے عالمی برداری سے مطالبہ کیا کہUNO(اقوام متحدہ ) کی قرادادوں کے مطابق کشمیریوں کو اپنی حق رائے دہی کا حق دیا جائے۔ مقررین نے مزید کہا کہ مسلمان دنیا میں جہاں کیہں بھی بستے ہے ایک جسم کے مانند ہے آج کشمیر میں ظلم ہورہا ہے کشمیریوں کا ناحق خون بہا یا جارہا ہے ۔ دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانو ں سے اپیل کیا گیاکہ کشمیریوں کی حق کے لئےآواز اٹھائے اور جو مظالم ان پرہندوستان کر رہی ہیں بھر پور مذمت کیا جائے۔ کشمیریوں کو UNOکی قراداد وں کے مطابق ان کا ھق دیا جائے۔

اس موقع پر ہنزہ بھر کے مختلف سکولوں کے طلباء ، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد ، پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ کے علاوہ سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے نمائندے کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button