عوامی مسائلموسم

بلتستان ڈویژن میں گزشتہ روز ہونے والی شدید برف باری سے نظام زندگی متاثر

سکردو: بلتستان ڈویژن میں گزشتہ روز ہونے والی شدید برف باری کے باعث شاہراہیں اور رابطہ سڑکیں بند ہونے سے چاروں اضلاع میں لوگ گھروں میں محصور ہو گئے۔ غیر معمولی برف باری سے سکردو میں دو مکانات جبکہ دریائے سندھ پر لکڑی کے دو معلق پل تباہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تینتیس سال بعد مختصر دورانیے میں زیادہ برف باری کا ریکارڈ توڑنے والی شدید برف باری نے بلتستان کے طول وعرض میں معمولات زندگی مفلوج کردی۔ اس دوران سکردو شہر میں اڑھائ فٹ سے زیادہ جبکہ مضافات میں تین سے چار فٹ تک برف پڑی۔ بالائ علاقوں میں سات سے آٹھ فٹ تک برف پڑچکی ہے۔ برف باری نے کچھ علاقوں اور خاص طور پر شگر اور کھرمنگ میں قدرتی آفت کی شکل اختیار کرلی۔ جہاں سکردو کے نواحی گاوں غوڑو اور کھرمنگ کے گاوں پندہ مہدی آباد میں دریائے سندھ پر واقع لکڑی کے دو معلق پل شدید برفانی آفت کی زد میں آکر تباہ ہوگئے۔ اسی علاقے میں سرمک اور مہدی آباد سے سکردو شہر تک بجلی کی ترسیل کے لیے نصب کھمبے اور ٹرانسمیشن لائنیں بھی ٹوٹ جانے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی بھی مکمل بند ہوگئ ہے۔ سکردو شہر میں برگے نالہ اور علمدار چوک کے قریبی محلے میں مجموعی طور پر دو مکانات دب گئے ہیں تاہم خوش قسمتی سے کوئ جانی نقصان نہیں ہوا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button