سیاست

راجہ جلال مقپون کو تحریک انصاف کور کمیٹی اور سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا ممبر بنا دیا گیا

گلگت (ارسلان علی) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر راجہ جلال کور کمیٹی ،سینئر نائب صدر شاہ ناصر ،جنر ل سیکریٹری فتح اللہ خان ،رکن قانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب اور تقی اخونذادہ کو سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر بن گئے۔ پیر کے روز تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین کے دستخطوں سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق صوبائی صدر راجہ جلال مقپون کو تحریک انصاف کی سب سے بڑے فورم کور کمیٹی اور سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا ممبر بنا دیا جبکہ رکن قانون ساز اسمبلی راجا جہانزیب ،صوبائی جنرل سیکرٹری فتح اللہ خان،سینئر نائب صدر شاہ ناصر اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات تقی اخونزادہ کو بھی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے۔ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر 106رکنی کور کمیٹی بنایا گیا ہے جس میں گلگت بلتستان سے پارٹی کے صوبائی صدر راجا جلال مقپون کو شامل کیا گیا ہے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کور کمیٹی کا ہر ماہ اجلاس ہوگا جبکہ ایک اور نوٹیفیکیشن میں عمران خان سمیت 339افراد کو سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے اور گلگت بلتستان سے راجا جلال مقپون،رکن قانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب،صوبائی سیکرٹری جنرل فتح اللہ خان،سینئر نائب صدر شاہ ناصر اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات تقی اخونزادہ کو اس کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا ہر دو ماہ بعد اجلاس ہوگا۔واضح رہے تحریک انصاف گلگت بلتستان کے کچھ نارض رہنماوں نے اسلام آباد میں نومنتخب صوبائی کابینہ کے نوٹیفیکشن منسوخ کروانے کے لئے اسلام آباد میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اورتاہم اس بارے کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button