خبریں

جامعہ قراقرم شعبہ ابلاغ عامہ کے طلبہ نے خانہ بدوشوں کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کردیا

گلگت ( پ ر) قراقر انٹر نیشنل یونیورسٹی گلگت کے شعبہ ابلا غ عامہ کے طلبہ نے معاشرے میں خانہ بدوشوں کے کردار کے پر ایک آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے ۔ یہ مہم سات روز پر مشتمل ہے ۔ مہم کے دوران خانہ بدوشوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا جائے گا۔مہم ب

dav

ی ایس ساتویں سمسٹر کے طلبہ نے کمیونٹی جرنلزم کے موضوع کے ایک پروجیکٹ کے طور پر شروع کیا ہے ۔

مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیرمین شعبہ ابلاغ عامہ نے کہا کہ طلبہ کو اس قسم کی ہم نصابی سرگرمیوں میں شامل کرواکر بہت کچھ سکھایاجاسکتا ہے ۔یہی سے سیکھ کر طلبہ معاشر تی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار اداکریں گے ۔ یہ مہم طلبہ میں کچھ کرنے کاجذبہ پیداکرے گی ۔

مہم کے دوران پرنٹ ،الیکٹرانک میڈیا میں خانہ بدوشوں کے حوالے سے خصوصی رپورٹیں نشرو اشاعت کی جائیں گی ۔ مہم کے آخری روز جامعہ میں اس حوالے سے ایک آگاہی واک بھی کروائی جائے گی۔

dav
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button