سیاست

سیاسی یتیم اداروں کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں، حاجی عبدالوحید صدر مسلم لیگ ن دیامر

چلاس(بیورورپورٹ)چلاس کے چند سیاسی یتیم دیامر یوتھ مومنٹ کے نام پر اداروں کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں ،منی پاکٹ اور ڈیزل نہ ملنے پر چلاس کے سادہ لوح عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے سڑکوں پر نکلتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن دیامر کے صدر حاجی عبدالوحید نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ دیامر یوتھ مومنٹ کا سہارا لیکر ایک گروہ اداروں کو پریشر کرنے کی چکروں میں پڑے ہوئے ہیں ،لیکن ان سیاسی یتیموں کو یہ علم نہیں ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کسی کی دباو میں نہیں آتی ۔انہوں نے کہا کہ چلاس میں یوتھ مومنٹ کے نام پر اداروں کو بلیک میل کرنے والے بے روزگار نوکریاں کریں ن لیگ ن کی حکومت نے بے روزگاروں کیلئے ملازمت کے دروازے کھول دئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن گلگت بلتستان گلگت بلتستان کو ایک مثالی صوبہ بنانے کیلئے یہاں پر میگا منصوبوں کا جال بچھا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چلاس میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ دریاوں میں پانی کی کمی کے وجہ سے ،حکومت چلاس کو جلد روشنیوں بنائے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button