سیاست

مولانا عبدالسمیع گلگت بلتستان کی تقسیم کی باتیں کر کے علاقے میں نفرتیں پھیلا رہے ہیں، نسرین بانو، رکن اسمبلی

گلگت(پ ر) مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی نسرین بانونے کہا ہے کہ مولانا عبدالسمیع گلگت بلتستان کو تقسیم کرنے کی باتیں کرکے علاقے میں نفرتیں پھیلارہے ہیں جب مولانا سمیع کو کسی اور ایشو پر سیاست کرنے کا موقع نہیں ملا تو انہوں نے ایک مردہ ایشو کو زندہ کیا جو ان کی خواہش ہوسکتی ہے وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن پر بے بنیاد اور من گھڑ الزامات لگاکر مسلم لیگ ن کی عوام دوست پالیسیوں سے توجہ ہٹانے کی سازش کی ہے جی بی کے عوام نے 8جون کو مولانا عبدالسمیع سمیت دیگر کو مسترد کرکے ثابت کردیا کہ وہ غیور اور باشعور ہیں استور میں تاریخی شکست کے بعد موصوف زہنی مریض بن گئے ہیں جس جماعت نے آج تک گلگت بلتستان کے اتحاد کے خلاف بات کی ہے وہ آج کیسے اتحاد کے داعی ہوسکتے ہیں سستی شہرت کے لئے اخبارات میں بیانات دیکر خود کو زندہ رکھنا چاہتا ہے عوام جماعت اسلامی کے عزائم کو سمجھ چکے ہیں ان کے بہکاوے میں کبھی نہیں آئیں گے مولانا عبدالسمیع اور ان کی جماعت مزید 68سال محنت کرے تو بھی وہ جی بی کی ایک سیٹ نہیں جیت سکتے ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن ہی وہ جماعت ہے جس کو تمام مکاتب فکر کی اعتماد اور حمایت حاصل ہے اور ون یونٹ کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش کو روکنے کی صلاحیت بھی صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہے صوبائی حکومت عوامی حقوق کی جنگ لڑرہی ہے حال ہی میں لندن میں گلگت بلتستان کے مستقبل کے حوالے سے اہم معاہدوں پر دستخط کرکے شکست خوردہ عناصر کے منہ بند کردئے آئینی حقوق کا مسئلہ بھی انشاء اللہ مسلم لیگ ن کے دور میں حل ہوگا عوام افواہوں پر کان نہ دھریں ۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button