عوامی مسائل

ضلع شگر میں برفباری نے تباہی مچا دی، گھر اور درخت گر گئے، سینکڑوں جانور دب گئے

شگر(عابد شگری)شدید برف باری کے بعد شگر کے مختلف علاقوں میں تباہی مچ گئی۔ عالاقہ باشہ میں برفانی تودوں کی زد میں آکر سینکڑوں جانور دب گئے۔گلاب پور کایو میں گھرگر گئے۔ جبکہ د یگر علاقوں میں درختوں کا ستیاناس ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق حالیہ شدید برفباری نے شگر کے مختلف علاقوں میں تباہی مچادیا ہے۔ جگہ جگہ درخت گرنے اور پولز گرنے سے بجلی کے نظام درہم برہم ہوگئے۔تاہم محکمہ برقیات کے اہلکاروں کی کوششوں کے بعد بتدریج بجلی کا نظام بحال ہونے لگے ہیں۔باشہ سے آنے والی اطلاعات کے مطابق وادی باشہ میں اس وقت تقریبا 6فٹ سے زائد برف باری ہوئی ہے جس کے بعد تما م رابطہ سڑکیں مکمل بند ہے۔ارندو مین برفانی تودوں کی زد میں آکر سو سے زائد جانور دب گئے ہیں۔جبکہ رابطہ سڑکیں بند ہونے سے صحت کے بارے میں صورتحال بدترہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق بیماری کی صورت میں لوگ موت اور صحت کیلئے دعا کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔لوگوں نے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سے باشہ کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے باشہ کو آفت زدہ قرار دیا جائے۔ اور علاقے میں فوریریلیف اور میڈیکل کیمپ لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button