کھیل

نلتر میں سکی کے قومی مقابلوں کا آغاز ہوگیا، مقابلے دس تاریخ تک جاری رہیں گے

گلگت (پ ر) آج جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سکی چیمپئن شپ، نیشنل سکی چیمپئن اور شاہ خان سکی کپ کا آغاز سیکرٹری سکی فیڈریشن ائیر کموڈور سیدقسو ر عباس نقوی پاکستان ائیر فورس کے زیرِا ہتمام بمقام نلتر ہوا ۔

افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی فورس کمانڈر کمانڈرناردرن ایریاز میجر جنرل ثاقب محمود ملک تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر ایف سی این اے نے کہا کہ سکی چیمپئن شپ کے مقابلوں کے انعقاد سے گلگت بلتستان کے عوام کو فائدہ پہنچایا ہے۔ انہوں نے پاکستان ائیر فورس کو خراجِ تحسین پیش کیا کہ جو ان مقابلوں کا سالانہ انعقاد کرواتے ہیں اور لوگوں کو صحت مندانہ تفریح فراہم کرتے ہیں۔

CJCSC Ski Championshipکا آغاز 2007 میں پاکستان سکی فیڈریشن نے کیا جبکہ نیشنل سکی چیمپئن شپ کا آغاز 1991 میں ہوا تھا۔ شاہ خان سکی کپ کو 2006 میں متعارف کروایا گیا جس کا مقصد سابق Base Commander PAF Base Muhammad Shah Khan, Group Capt (Retd) کی خدمات کو سراہنا تھا۔ اِن مقابلوں کا انعقاد ہر سال کیا جاتا ہے جس میں آرمی ، PAF ، پنجاب ، سندھ، اسلام آباد،CAA ، HEC ، ایڈوانس فاؤنڈیشن ، جی بی سکاؤٹس اور جی بی سکیAssociation کی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔

سکی چیمپین شپ کی اختتامی تقریب 10 فروری 2017 کو بمقام نلتر ہوگی جس میں CJCSC جنرل زُبیر محمود حیات، نشانِ امتیاز ملٹری کی شرکت متوقع ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button