تعلیم

ہنزہ، خانہ آباد اور مایون سے تعلق رکھنے والے75 طلبا وطالبات نے چینی زبان کی بنیادی تربیت حاصل کی

گلگت(خبرنگارخصوصی)چینی زبان کی عالمی اہمیت ،پاک چین دوستی اور CPECجیسے اہم منصوبے کے اس خطہ سے گزرنے کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے شناکی ایریاز ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اورخانہ آباد یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام خانہ آباد اور مایون کے طلبہ و طالبات کے لئے 20روزہ چینی زبان کے کلاسز کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی پروگرام میں خانہ آباد اور مایون سے تعلق رکھنے والے 75طلبہ و طالبات نے حصہ لیا اور بنیادی چائنیز زبان سیکھنے کی بھر پور کوشش کی اور اس میں بڑی دلچسپی لی ۔

یاد رہے ان طلبہ و طالبات کو چینی زبان صفدرخان نے سکھائی۔ صفدر خان نمل یونیورسٹی اسلام آباد سے چینی زبان میں 3سال کا ڈپلومہ کرچکے ہیں۔

کلاسسز کے اختتام پر ایک پروقار تقریب منعقدہ کیا گیا جس میں تمام شرکاء میںاسناد تقسیم کئے گئے ۔تقریب میں طلباء و طالبات نے چینی زبان میں مختلف ٹیبلوز پیش کرکے شرکاءسے داد وصول کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button