گلگت بلتستان

لیویز فورس آرڈیننس کو گلگت بلتستان میں نافذ کردیا گیا

اسلام آباد (پ ر) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے لیویز فورس ایکٹ 2016کے آرڈننس پر دستخط کیئے اور لیویز فورس آرڈننس کو گلگت بلتستان میں نافذ کردیا ۔اس آرڈییننس کے تحت گلگت بلتستان میں لیویز کو باضبطہ فورس کی شکل دی گئی ہے۔ اس فورس کی نگرانی صوبائی وزارت داخلہ کرے گی اور ان کا اپنا سٹرکچر ہو گا جس کے تحت نئے لیویز کی بھرتی ان کی ترقی اور دیگر مراعات مہیا کئے جائیں گے۔گلگت بلتستان میں امن و امان قائم کرنے کے لیئے جہاں ان کی ضرورت پڑے گی ان کو دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ ذمہ داری دی جائے گی ۔

گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ لیویز فورس گلگت بلتستان کے سیکیورٹی کے لئے موثر ثابت ہوں گے اور لیویز فورس کے دیرینہ مسئلہ حل ہو ا جس کے تحت دوسرے اداروں کی طرح ان کو بھی یکساں سہولیات فراہم کی جائینگی ۔لیویز فورس میں جلد گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں مزید لیویز کو بھرتی کئے جائیں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button