چترال

چترال ائیر پورٹ سے برف ہٹانے کا کام شروع ، چترال کا باقی دنیا سےکوئی رابط نہیں

چترال (بشیر حسین آزاد) برف باری بند ہونے کے چار دن بعد جمعرات کے روز چترال ائیرپورٹ سے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے، یاد رہے کہ شدید برف باری کی وجہ سے چترال زمینی طور پر باقی ملک سے کئی دنوں سے منقطع ہے۔ دو دن موسم بالکل صاف ہونے کے باوجود چترال ائیر پورٹ سے برف نہ ہٹانے کی وجہ سے چترال کے فضائی سروس تاحال معطل ہے، چترال میں ایسے مریض جو پشاور یا اسلام آباد ریفر کیئے جاچکے ہیں وہ پشاور یا اسلام آباد جانے کے بجائے چترال میں شدید مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ عملہ رن وے سے برف کی صفائی میں انتہائی سست روئی دیکھا رہے ہیں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button