جرائم

گلگت: سٹی پولیس نے لوگوں کو حراساں کر کے رقم بٹورنے والا جعلی کرنل کو گرفتار کر لیا

گلگت ( فرمان کریم) گلگت سٹی پولیس نے خفیہ ادارے کے جعلی کرنل کو گرفتار کر لیا۔ گلگت پولیس کے مطابق دلشاد محمد ولد فقیر محمد ساکن نوشہرہ کے پی کے خود کو پاک خفیہ ادارے کے جعلی کرنل ظاہر کر کے لوگوں کو حراساں کر کے رقم بٹورتے تھے۔ پولیس مخبر کی اطلاع پر نسیم سنیما چوک پر کاروائی کرکے جعلی کرنل کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے خود کو خفیہ ادارے کا اعلیٰ اہلکار ظاہر کرکے لوگوں کو بلیک میل کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے سٹی تھانہ منتقل کیااور ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ایک ماہ سے گلگت میں گھر کرایہ پر لے کر مقیم تھا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button