متفرق

صدیق اکبر کی زندگی عالمِ انسانیت کے لئے مشعلِ راہ ہے، مولانا رحمت اللہ سراجی رہنما جے یو آئی

گلگت (پ ر) سید نا حضرت صدیق اکبرؓ کی زندگی کا ایک ایک گوشہ عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ان کی طرز حکمرانی ہی تعمیر ترقی اور قیام امن کی ضمانت ہے اور ان کی ذات گرامی دنیا کے تمام حکمرانوں کیلئے رول ماڈل ہے خلفیہ اول اور یار غارسیدناصدیق اکبرؓ نے اپنے دور خلافت میں نبوت کے جھوٹے دعوئے داروں اورمنکرین زکوۃ اور منافقوں کے ساتھ جہاد کرکے رہتی دنیا تک ایک مثال قائم فرما دی۔دور حاضر میں جذبہ صدیقی کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار سیکریٹری اطلاعات جمیعت علماء اسلام ضلع گلگت و سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان مولانا رحمت اللہ سراجی نے مقامی مسجد میں درس قرآن دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے امیر المومنین سیدنا صدیق اکبرؓ کی عظمت بیان کرتے ہوئے کہا کی حضرت ابوبکر صدیق کے صداقت کے غیر مسلم بھی قائل ہیں۔وہ ایک سچے عاشق رسول تھے۔اسلام کیلئے ان کی قربانیاں لازوال ہیں۔آپؓ نے اسلام کی ابتداء سے اپنی وصال تک اسلام کی سربلندی کیلئے حضورﷺ کے ساتھ بھر پور ساتھ دیا۔ہمیشہ اپنی جان مال حضورﷺ کے قدموں میں قربان کرتے رہے۔ہجرت کے موقع پر آپﷺ نے تمام صحابہ کرام میں سے صرف سیدنا صدیق اکبر کو ہی اپنا ہمسفر اور رفیق بنایا۔آپ کو اللہ تعالیٰ نے عالم دنیا عالم برزخ اور جنت میں اپنے لاڈلے پیغمبر کا رفیق بنایا۔ساری زندگی مشکل اور کٹھن حالات میں آپ نے اسلام اور مسلمانوں کی کھل کر مالی مدد کی۔آپ ہی حضورﷺ کے وصیت کے مطابق خلیفہ بنے۔

انہوں نے مذید کہا سیدنا صدیق اکبرؓ نے اپنے دور خلافت میں بہت سالے چیلنجز کا غیرت ایمانی کے ساتھ مقابلہ کیا اور انتہائی دانشمندی کے ساتھ اتھنے والے فتنوں کی سرکوبی کی اور حضور ﷺ کی ختم نبوت پر حملہ کرنے والے جھوٹے مدعیان نبوت کے خلاف کا اعلان جنگ کرکے انہیں جہنم واصل کیا اور اس کے ساتھ ساتھ منکریں زکوۃٰ کے فتنے کا قلع قمع کیا۔آج بھی حکمرانوں کی غفلت امریکہ اور یورپ کے دباؤ اور بعض دجالی ٹی وی چینلز کی آشیرباد یہودنصاری کی سرپرستی میں گستاخ بلاگرز کا فتنہ اٹھائے ہوئے ہیں موجودہ حکومت بھی ایمانی غیرت کا مظاہرہ کرتے خلیفہ سیدنا صدیق اکبرؓ کی طرح ایسے تمام عناصر سے جہاد کریں اور ان کو مکمل بلاک کردے۔

انہوں کے مذید کہا کہ خلفاء راشدین، اہل بیت عظام اور تمام صحابہ کرام کی زندگیاں عالم انسانیت کیلئے مینارہ نور ہے۔ان کی اتباء سے ہی ہم دور حاضر کے تمام چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خلیفہ رسول یارغار سیدنا صدیق اکبرؓ سمیت تمام خلفاء راشدین کے امام ہائے وفات اور شہادت کو سرکاری سطح پر منایا جائے اور ٹی وی، ریڈیوان کی سیرت کے بارے میں خصوصی پروگرام نشر کئے جائے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button