سکردو: ریکارڈ بر فبا ری کی وجہ سے مو ضع تھلے سے سب ڈویژن کا منقطع زمینی را بطہ بحا ل ، اسسٹنٹ کمشنر ڈغونی

سکردو( پ ر) اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن ڈغونی محمد رضا نے کہا ہے کہ اس سال ریکارڈ بر فبا ری کی وجہ سے مو ضع تھلے سے سب ڈویژن کا زمینی را بطہ منقطع ہو ا تھا اور کئی جگہو ں سے روڈ بلاک تھی ، انتظامیہ نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے عملے کے ساتھ ملکر روڈ بحا ل کر دی ہے ،بجلی کے آ ٹھ، دس کھمبے گر گئے تھے جن کو ٹھیک کر کے بجلی بحا ل کر دی گئی ہے۔ چا لیس کلو میڑ پیدل چل کر سب ڈویژن کے تمام محلہ جا ت کا دورہ کر کے حا لات کا خود جا ئزہ لے لیا ہے ، کسی بھی قسم کی کوئی جا نی و ما لی نقصان کی کو ئی اطلاع نہیں ہے ،انتظامیہ کسی بھی ہنگا می صورت حا ل سے نمٹنے کیلئے بالکل تیا ر ہے ، سب ڈویژن ڈغونی کے سو ل ہسپتال کا دو رہ کر کے ادویا ت اور سہو لیا ت کا جائز ہ لیا گیا اور عملے کو چو کس کر دی گئی ہے ۔تحصلدار ڈغونی کی سربرا ہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو سب ڈویژن بھر کے مو ضعات کا دورہ کر مزید معلو ما ت لی جا رہی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments