عوامی مسائل

آئندہ تھک نیاٹ کا گندم کوٹہ علاقے میں موجود ڈپو میں پہنچا کر تقسیم کیا جائے، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

چلاس(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر دیامر نے کہا کہ تھک نیاٹ کا گندم کوٹہ آئندہ مذکورہ علاقے میں موجود گندم سٹاک ڈپوز میں پہنچا کر عوام میں تقسیم کیا جائیگا ،انہوں نے محکمہ خوراک دیامر کے زمہ داروں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھک نیاٹ کا گندم کوٹہ آئندہ چلاس میں تقسیم کرنے کی بجائے تھک نیاٹ میں متعلقہ گندم ڈپوز میں عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچا کر تقسیم کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار ملک کے خصوصی احکامات کے بعدمحکمہ خوراک دیامر کے زمہ داروں نے فوری اور ہنگامی بنیادوں پر تھک نیاٹ کا گندم کوٹہ ان کے متعلقہ گندم ڈپوز میں پہنچا دیا ،اور بہت جلد عوام میں گندم کوٹہ تقسیم کیا جائیگا ۔ادھرچلاس میں مقیم تھک نیاٹ کے باشندوں نے کہا کہ گندم کوٹہ تھک سے چلاس لانے میں بہت زیادہ اخراجات اُٹھانا پڑھ رہا ہے ،لہذا تھک نیاٹ کے چلاس میں رہائش پذیر لوگوں کا گندم کوٹہ چلاس ہی میں تقسیم کیا جائے۔انہوں نے ڈی سی دیامر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تھک نیاٹ کے چلاس میں مقیم لوگوں کو گندم چلاس میں تقسیم کرائیں اور نالہ جات میں رہنے والوں کو گندم کوٹہ نالہ جات میں تقسیم کرایا جائے،تاکہ لوگوں کی مشکلات میں کمی آسکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button