سیاست

پیپلز پارٹی کے دور میں شور مچانے والے آج کوئی بھی عوام کے درمیان نہیں ہے ۔ رابطہ سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان

سکردو ( رجب علی قمر ) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے رابطہ سیکرٹری محمد بشیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت حالیہ برف باری کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے اور بالائی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بحال کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ بلتستان بھر میں شدید برف باری نے تباہی مچادی ہے لیکن حکومت سوئی ہوئی ہے۔ ارکان اسمبلی اور وزراء نے اسلام آباد اور لاہور میں ڈیرے جمائے ہوئے ہیں لیکن ان کے آبائی حلقوں میں عوام کا کوئی پُرسان حال نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں شور مچانے والے آج کوئی بھی عوام کے درمیان نہیں ہے۔ گلگت بلتستان بھر میں برف باری اور بارشوں نے نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دی ہے لیکن منتخب عوامی نمائندے منظر عام سے مکمل غائب ہے۔ کسی رکن اسمبلی کو اپنے حلقے کی خبر تک نہیں ہے۔ کھرمنگ میں رابطہ پل ٹوٹ گئے ہیں لیکن حکومت ستو پی کر سوئی ہوئی ہے۔ محمد بشیر نے کہا کہ بلتستان بھر میں عوام کے مسائل حالیہ برف باری کی وجہ سے بڑھ گئے ہیں لیکن صوبائی حکومت نے فوری طور پر کوئی اقدام نہیں اُٹھا یا ہے جو کہ غریب عوام کے ساتھ سنگین زیادتی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button