چترال

بروغل : مریض علاج کے بعد دودن برف پرپیدل چلتےہوئے یارخون لشٹ میں وفات پاگیا

چترال(گل حماد فاروقی) وادی بروغل کے گاؤں بدین کوت سے تعلق رکھنے والا ایک شحص علاج کے بعد بونی ہسپتال سے پیدل گھر جارہا تھا کہ راستے ہی میں جان کی بازی ہار گئے۔ یونین کونسل کان خون کے ناظم محمد الیاس نے ہمارے نمائندے کو فون پر بتایا کہ وادی بروغل کے مضافاتی گاؤں بدین کوت سے تعلق رکھنے والا 70 سالہ نوروز خان ولد غلام حسین جو آفیون کا نشہ کر رہا تھا نے بونی ہسپتال میں افیون سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے علاج کے بعد اپنے گھر بدین کوت جارہا تھا تاہم شدید برف باری کے باعث اس وادی کے تمام راستے بند ہیں۔ وہ رکواغ گاؤں سے برف پوش راستے پر دو دن پیدل سفر کرنے کے بعد یارخون لشٹ کے مقام پر جان کی بازی ہار گیا۔ یونین کونسل کان خون کے ناظم محمد الیاس نے ہمارے نمائندے کو فون پر بتایا کہ وادی بروغل اور وادی یارخون لشٹ کے تمام راستے چار فٹ برف کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نوروز خان کی لاش ان کی گیراج میں رکھا ہوا ہے مگر اسے اپنے آبائی گاؤں یا قبرستان تک لے جانے کا کوئی گنجائش نہیں ہے کیونکہ بدین کوت تک جانے والے تمام راستے مکمل طور پر بند ہیں۔

انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ نوروز خان کی لاش کو اپنے آبائی گاؤں لے جانے کیلئے ہیلی کاپٹر کا بندوبست کیا جائے تاکہ ان کو آبائی قبرستان میں سپر د خاک کیا جائے۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ وادی بروغل تک جانے والے تمام راستے فوری طور پر کھول دیا جائے تاکہ مریض اور عام لوگ آسانی سے اپنے منزل مقصود تک پہنچے اور لوگ اپنے لئے اشیائے خورد ونوش کو بھی ذحیرہ کرسکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button