چترال

چترال دروش سے ارندو جانے والی گاڑی حادثے کا شکار، دو افراد جان بحق , چار زخمی

چترال (بیورو رپورٹ) دروش سے ار ندو جانے والی ڈبل کیبن گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جسکے نتیجے میں دوافراد جان بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈبل کیبن گاڑی نمبر پشاورڈبلیو 708مسافروں کو لیکر دروش سے ارندو جارہی تھی کہ جستنگڑ کے قریب ٹوگٹ کے مقام پر دریا میں گر کر حادثے کا شکار ہوئی جسکے نتیجے میں ایک شخص رحمت نذیر ولد لالی سکنہ عشریت موقع پر جان بحق  جبکہ دیگر چار افراد کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش منتقل کیا گیا ۔ زخمیوں میں گاڑی کا ڈرائیور نصر اللہ سکنہ ارندو، قمر الدین ولد امیر خان اور اسکے چھوٹے بیٹے احتشام اللہ ساکنان جغور اور برہان الدین ولد سید عمر سکنہ داد خندوری دروش شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اس حادثے کے نتیجے میں چترال سکاؤٹس کے 3اہلکار لاپتہ ہو گئے تھے جو کہ مبینہ طور پر میرکھنی چھاؤنی سے دامیل جانے کے لئے مذکورہ گاڑی میں سوار ہوئے تھے۔

 چترال سکاؤٹس کے ایک سپاہی حیدر علی کی لاش دریا سے برآمد کی گئی جس کی تصدیق چترال پولیس اور چترال سکاؤٹس نے بھی کی تاہم ان کے مطابق سپاہی محمد حیدر اور سپاہی بشیر ابھی تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ وہ بھی اس حادثے کے نتیجے میں دریا میں ڈوب کر ہلاک ہوئے ہوں گے۔

سپاہی حیدر علی کی لاش کو چترال سکاؤٹس ہسپتال لایا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد اسے اس کے آبائی گاؤں روانہ کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button