تعلیم

سکردو : قراقرم بورڈ کا الحاق فیڈرل بورڈ سے کرنے پر بلتستا ن کے طلبا و طالبات میں خوشی کی لہر ڈور گئی

سکردو ( رجب علی قمر ) صوبائی حکومت کی جانب سے قراقرم بورڈ کو فیڈرل بورڈ سے الحاق کرنے پر بلتستا ن کے طلبا و طالبات میں خوشی کی لہر ڈور گئی ہے۔ سکرد ومیں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے طلبا و طالبات نے کہا کہ سرکاری سکولوں کو فیڈرل بورڈ کے ساتھ الحاق کرکے صوبائی حکومت نے تعلیم دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ سینکڑوں طلبا و طالبات قراقرم بورڈ کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے شدید ذہنی کوفت اور پریشانی کا شکار تھے۔ رزلٹ تاخیر سے دینا، بے ضابطگیوں اور دیگر کاغذات میں غلطیوں کی بھر مار کرنا قراقرم بورڈ انتظامیہ کی سنگین غلطیوں میں سے تھا۔ طلبا و طالبات نے کہا کہ بورڈ کی جانب سے پرچے آوٹ کرنا ،وقت پر نہ کرانا بوڈ ر کی غلطیوں میں سے تھا جبکہ سینکڑوں طلبا و طالبات کو رزلٹ نہ ملنے کی وجہ سے سال ضائع ہوچکے تھے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے فیڈرل بورڈ سے الحاق کرنا خوش آئند ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button