متفرق

شگر کے 70فیصد سے زائد علاقوں کو بجلی بحال کردی گئی

سکردو(عابد شگری) ریکارڈ برف باری کے باعث متاثر ہونے والے بجلی کے نظام کو بحال کرنے میں دیگر علاقوں سے محکمہ برقیات شگر بازی لے گیا۔ دن رات کے مسلسل کوششوں کے بعد شگر کے 70فیصد سے زائد علاقوں کو بجلی بحال کردی گئی ہے۔ محکمہ برقیات شگر کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شگر میں برف باری کے دوسرے روز ہی تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے بجلی کے نظام کو ٹھیک کرنے کے لئے نہ صرف عملے کو میدان میں اتارا گیا بلکہ افسران بھی موقع پر موجود رہے۔ اس موقع پر ایگزیکٹیو انجینئر واٹر اینڈ پاور ضلع شگر محمد شاکر اور ایس ڈی او ذوالفقار علی اور سب انجینئر وزیر زکاوت علی نے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا اور انہوں نے فوری طور پر بجلی بحال کرنے کے لئے عملے کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ۔محکمہ برقیات کے ذرائع کے مطابق مسلسل کی جانے والی کوششوں کے بعد شگر ہیڈ کوارٹر سے ہو تک اور تسر سے ضل تک بجلی نظام کو عارضی طور پر بحال کردیا گیا ہے ۔ جبکہ شدید متاثر ہونے والے علاقوں میں بجلی بحال کرنے کے لئے کوشیشں جاری ہیں اور بہت جلد ان علاقوں کی بھی بجلی بحال کردی جائے گی۔ ذ رائع کا کہنا ہے کہ اس وقت عارضی طور پر صارفین کو بجلی فراہم کردی گئی ہے اور بعد میں حکومت کی جانب سے فنڈز منظور ہونے کے بعد ٹوٹے ہوہے بجلی کے پول اور تاروں کو تبیدل کیا جائے گا ۔عوامی حلقوں نے محکمہ برقیات شگر کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ اور اعلی حکام سے ان حوصلہ افزائی کا مطالبہ کیا ہے۔

شدید ترین برف باری کے باعث شگر میں سب سے زیادہ بجلی کے تار متاثر ہوئے۔ محکمے  نے سروے مکمل کرکے ر پورٹ مجاز حکام کے حوالے کردئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ریکارڈ برفباری کے باعث جہاں نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے وہیں سب سے زیادہ نقصان بجلی کے ٹرانسمیشن لائنوں کو ہوا ہے۔ بلتستان بھر کے تمام اضلاع میں ٹرانسمیشن لائینوں کو نقصان پہنچنے کے باعث بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا تھا۔ دیگر اضلاع کی طرح ضلع شگر میں بھی بجلی کی ٹرانسمیشن لائنوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق شگر کے علاقے نیالی سے گلاب پور اور وزیر وپور کے ایریے میں ٹرانسمیشن لائنوں کو زیادہ نقصان پہنچا ہے جس کے باعث فوری طور پر ان علاقوں میں بجلی بحال نہیں کیا جاسکا ہے۔ محکمہ برقیات شگر کی جانب سے کی جانے والی سروے کے بعد جو رپورٹ جمع کرایا گیا ہے جس کے مطابق 100کے وی کے ایک ٹرانسفارمر،50 کے وی کے 5 اور 25کے وی کے 3ٹرانسفارمرز جل گئے ہیں۔ ایچ ٹی کے پول 30،ایل ٹی پول 49،ڈی سیٹ 26،المونیم کنڈیکٹر ACSR 800میٹر اے اے 7 7500میٹرکراس 233 ڈیکس انسولیٹر( Disc Insulator)185پین انسولیٹر ( Pin Insulator)251 stay مکمل سیٹ 116ایس پول انسولیٹر 198 mm 120 ایل ٹی کیبل 220 میٹر 70 mm ایل ٹی کیبل 610 میٹر50 mm 180 میٹر تار اور دیگر ضروری سامان شامل ہیں۔ ان کی منظوری کے فوری بعد متاثرہ ٹرانسمیشن لائنوں کو مستقل بنیادوں پر ٹھیک کیا جائے گا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button