ماحول

صو با ئی حکو مت بر فبا ری کی وجہ سے پیدا شدہ ہنگا می حا لا ت سے نمٹنے کیلئے تیا ر ہے- صو با ئی وزیر خوراک

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیر خوراک محمد شفیق نے کہا ہے کہ صو با ئی حکو مت حا لیہ بر فبا ری سے ہو نے وا لے نقصانات کا جا ئزہ لے رہی ہے اورمتاثرین کی ہر ممکن مدد کر نے کسی بھی ہنگا می حا لا ت سے نمٹنے کیلئے تیا ر ہے۔ حالیہ برفباری سے عوام کی روزمر ہ زندگی متاثرہو ئی ہے لیکن صو با ئی حکو مت اس صورتحال سے غافل نہیں ہے ،عوام کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ جن جگہوں پر خوراک کی کمی کا سا منا ہے ان جگہو ں پر روڈ کھلتے ہی خوراک پہنچا ئی جا ئیگی اس سلسلے میں متعلقہ افیسران کو ہدا یت دی گئیں ہیں ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ سلینگ آرسی سی پل کی منظوری پر وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الر حمن کے مشکو ر ہیں۔ اس پل کو منظور کروا کر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے گا نچھے کے عوام سےکیا گیاوعدہ پورا کر دیا۔ صو با ئی حکو مت کی کا رکر دگی سیاسی مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی ہے او ر اخبارات ا و سوشل میڈیا میں من گھڑ ت اور بے بنیا د الز امات لگا کر اپنی جھوٹی ساکھ بہتر بنا نا چا ہ رہے ہیں۔ سابقہ دور میں کر پشن کے علاوہ اور کو ئی کا م نہیں کیا۔ ہم صوبے بھر میں تر قیا تی سکیموں کاجا ل بچھا رہے ہیں۔ ہم عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر سہو لیا ت فراہم کررہے ہیں۔ ہما را نصب العین عوام کی خدمت ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button