گلگت بلتستان

نانگا پربت سر کرتے ہی پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا اور سجدہ شکر ادا کیا، محمد علی سدپارہ

چلاس۔ (اسد اللہ) موسم سرما میں نانگا پربت سر کر کے نئی تاریخ رقم کرنے والے پاکستانی کوہ پیماء محمد علی سدپارہ اپنی ٹیم کے رکن جان الیگزینڈر چیکون کے ہمراہ چلاس پہنچ گئے ضلعی انتظامیہ محکمہ سیاحت دیامراور سیاسی و سماجی شخصیات نے تاریخی استقبال کیا ۔فخر پاکستان محمد علی سدپارہ اور ٹیم کے دیگر ارکان کو ڈپٹی کمشنر دیامر عثمان احمد خان نے گلگت بلتستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے تاج والی روایتی ٹوپی پہنائی جبکہ محکمہ سیاحت کی جانب سے یادگاری شیلڈ دئیے گئے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے محمد علی سدپارہ نے کہا کہ موسم سرما میں نانگا پربت سر کر کے فخر محسوس کررہاہوں موسم سرما میں آج تک کسی بھی کوہ پیماء نے نانگا پربت سر نہیں کرسکا اللہ کے فضل سے پہلی بار یہ کامیابی ایک پاکستانی کے حصے میں آئی۔ انہوں نے کہا کہ نانگا پربت سر کرتے ہی پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا اور سجدہ شکر ادا کیا اس کے بعد میرے ٹیم کے دیگر دو اراکین بھی نانگاپربت سرکرنے میں کامیاب ہوئے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہو ئے سپین کے کوہ پیماء جان الیگزینڈر چیکون نے کہا کہ نانگاپربت سر کرکے ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے میں عالمی سطح کے کوہ پیماؤں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ گلگت بلتستان آئیں یہاں کے عوام انتہائی مہمان نواز ہیں اور سیکورٹی کا کو ئی مسلہء نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے پر کشش خطہ ہے ۔حکو مت ایسی پالیسیاں مرتب کر ے کہ زیادہ سے زیادہ سیاح یہاں آسکیں ۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پہاڑی سلسلے دنیا بھر میں مشہو ر ہیں ۔حکومت کوہ پیماؤں کے لئے ایسی پالیسیاں بنائیں جس کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ کوہ پیماء آسکیں تاکہ ایک طرف پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو سکیں اور دوسری طرف پاکستان کا بہترین امیج دنیا کے سامنے آسکے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سے کو ہ پیمائی کے زریعے لاکھوں ڈالر کمائے جا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا امیج دنیا میں بہتر کرنے کے لئے اپنے تمام تر صلاحیتں برؤے کار لاؤنگا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت نے سیاحو ں اور کوہ پیماؤں کے لئے بہترین سیکورٹی کے انتظامات کئے ہیں جو قابل تحسین ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button