تعلیم

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن کی جانب سے پری بورڈ امتحانات کا سلسلہ جاری

سکردو (سرور حسین سکندر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن کی جانب سے پری بورڈ امتحانات کا دوسرا پیپر منعقد ہوا۔ بہت زیادہ برفباری کیوجہ سے دشوار راستے اور ٹرانسپورٹ کے نہ ہونے کے باوجود حسب سابق طلبا و طالبات نے جوش و خروش سے حصہ لیا ۔ جماعت نہم اور دہم کے ریاضی کے پیپر کے دوران معروف عالم دین جناب شیخ حسن سروری صاحب نے امتحان سنٹرز کا دورہ کیا اور ذمہ داران کی خلوص و محنت کو داد دی۔ شیخ صاحب نے برادران سے گفتگو میں کہا کہ اس زمانے میں تعلیم و تربیت میں خدمات دینے والے در اصل سب سے بڑی خدمت سر انجام دے رہے ہیں ۔ امامیہ طلبا درحقیقت وہ اعلیٰ فریضہ ادا کررہے ہیں جو وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے تاکید کی جو لوگ ان خدمات میں فعال ہیں وہ اپنی تعلیم و تربیت اور زندگی کے شعبہ جات میں مقابلے سے پیچھے نہ ہٹے، بلکہ اپنے آپکو بھی روشن مثال بنا نے کیلئے پختہ عزم اور محنت کریں تاکہ قوم کا نظام ذمہ دار ہاتھوں میں آئے جو مستقبل کو سنوارنے میں مزید موثر خدمات انجام دے سکیں۔ شیخ سروری نے مزید کہا کہ میرے اپنے بیٹے نے جس وقت میٹرک کیا اس وقت بورڈ کے امتحانات اور آئی ایس او پری بورڈ کے امتحانات کے نمبر میں بہت کم فرق تھا، یعنی اس طریقے سے طلبا و طالبات امتحانات سے قبل ہی تمام تر خامیوں ، ضرورتوں سے آگاہ ہوکر بہتر تیاری کرپاتے ہیں اور خوف ختم ہوجاتا ہے۔دورے کے دوران شیخ صاحب کا امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن کے صدر سید اطہر موسوی اور کابینہ ممبران اور بولڈ کے اراکین نے استقبال کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button