عوامی مسائل

شگر: برف باری اور لینڈ سلائڈنگ سے متاثرہ باشہ اور برالدو کا زمینی راستہ بحال نہ ہوسکا

شگر(عابد شگری) شگر برف باری اور لینڈ سلائڈنگ سے متاثرہ علاقوں باشہ اور برالدو کا زمینی راستہ ابھی تک بحال نہ ہوسکا۔برالدو جانے والی روڈ کیوا کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے مکمل بند ہے جسے کھولنے کیلئے محکمہ تعمیرات کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیا جارہا۔ ژوقگو میں لوگوں کی اپنی مدد آپ کے تحت سڑک سے برفانی تودہ ہٹاکر روڈ کو بحال کردیا تاہم تسر سے آگے راستہ اب بھی بند ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبیر نمبردار کا کہنا تھا کہ برالدو میں کیوا اور مشن کے جگہ پر شدید برف باری کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے راستہ مکمل بند ہے۔ محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے ابھی تک روڈ کھولنے کیلئے کوئی اقدامات نظر نہیں آرہا۔دوسری جانب باشہ میں تسر سے آگے راستہ بند ہے۔ ان راستوں سے برف ہٹانے کیلئے ہیوی مشینری کی ضرورت ہیں ۔۔خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ روڈ مزید کچھ دن بند رہا توان علاقوں میں غذائی قلت اور بحران جنم لے سکتا ہے۔لوگوں نے محکمہ بی اینڈ آر کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور شگر ڈسٹرکٹ کیلئے لایا گیا ٹریکٹر بلیڈ کو ان علاقوں میں برف ہٹانے کیلئے استعمال میں لایا جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات کم ہوسکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button