تعلیم

نگر : اساتذہ ورکشاپس میں جو کچھ سیکھتے ہیں اسے دوران تدریس نا فذ العمل کریں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایجو کیشن ضلع نگر

نگر ( پ ر) ڈپٹی ڈائریکٹر ایجو کیشن ضلع نگر میرباز علی خان نے کہا کہ اساتذہ اپنے فرائض کو عبادت سمجھ کر ادا کریں۔ فرض میں کو تاہی کے نتیجے میں دنیا میں نقصان کے علاوہ آخرت میں اللہ کو بھی جواب دہ ہونا ہے۔اساتذہ مختلف ورکشاپس میں جو کچھ سیکھتے ہیں اسے عملی زندگی میں دوران تدریس نا فذ العمل کریں۔ اساتذہ کے کاندے پر معاشرے کو درست سمت میں چلانے کی بھاری ذمہ داری عائد ہے۔ اگر معا شرے کا یہ طبقہ فرض شناسی سے کا م کرے تو قوموں میں انقلاب برپاہو سکتا ہے۔ گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول غلمت نگر میں اساتذہ کے تربیتی ورکشاپ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مذید کہا کہ اساتذہ کو درپیش تمام مسائل کو ہر ممکن حل کیا جائے گا۔ اساتذہ خلو ص اور دیا نت داری سے اپنا فرض ادا کریں۔ مو سم کی سختی کے با وجود دور دراز کے علاقوں سے دلچسپی کے ساتھ ورکشاپ میں شرکت کرنا قا بل تعریف ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول کے ہیڈ ما سٹر اکبر حسین نحوی نے کہا کہ تدریس انبیا ء کا پیشہ ہے ۔اللہ نے انبیا ء کے بعد یہ ذمہ داری معلمین کے سپر د کر دی ہے۔ اب ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم اس پیشے کو عبادت سمجھ کر ادا کریں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تربیتی ورکشاپ کے معاؤن محمد عیسےٰ نے معروف تعلیمی لٹریچر کے بانی مائیکل پھولن کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انسانیت میں تبدیلی کا ایک اہم عنصر شخصیت میں مثبت رویے کا پہلو ہے اساتذہ کو چاہئے کہ وہ رویے کو ٹھیک کرکے طلباء کے دل میں مقام پید ا کریں۔ تقریب سے دیگر اساتذہ نے بھی خطا ب کیا ۔ تقریب کے آخر میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایجو کیشن نے ورکشاپ میں حصہ لینے والے اساتذہ اور معاونین کوخصو صی اسنا د بھی دیئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button