کوہستان

کوہستان: لوئر کوہستان کے کسی بھی علاقے کو اپر کوہستان میں شامل نہ کیا جائے، عمائدین کا گرینڈ جرگہ داسو میں ہوا

کوہستان(نامہ نگار) لوئرکوہستان سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم نامے کے مطابق صوبائی حکومت کے فیصلے پر من وعن عملدرآمد کیلئے اپر کوہستان کے عمائدین کا گرینڈ جرگہ داسو میں ہوا ،جہاں کندیا کی تمام اقوام کے نمائندوں ، سیو کے تمام اقوام کے نمائندوں ، شناکی کے نمائندوں اور جالکوٹ کے بیشتر اقوام کے نمائندوں نے شرکت کی۔گرینڈ جرگے میں فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ لوئر کوہستان کے کسی بھی علاقے کو اپر کوہستان میں شامل نہ کیا جائے۔تحصیل پالس کو اپر کوہستان میں شامل کرنے کی شدید مخالفت کی گئی اور متفقہ طوپہ فیصلہ کیا گیا کہ ایسی کسی بھی صورتحال کے پیش نظر پندرہ فروری کو دوبارہ گرینڈ جرگہ طلب کیا جائیگا۔ جمعے کے روز منعقدہ جرگے کا احوال بتاتے ہوئے پی ٹی آئی کوہستان کے رہنما ملک گلاب خان کا کہنا تھا کہ آج کے جرگے نے متفقہ طورپر لوئر کوہستان کے کسی بھی علاقے کو اپر کوہستان میں شامل کرنے کی مخالفت کی ہے اور آئندہ اجلاس میں مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button