صحت

گوپس: بلات کی عدم ادائیگی کے باعث ٹھیکیداروں نےسب ڈویژنل ہسپتال کے راشن اور گیس کی سپلائی بند کر دی

گوپس (معراج علی عباسی) سب ڈویژنل ہسپتال گوپس میں داخل مریضوں کے لے راشن اور ایل پی جی گیس فراہم کرنے والے ٹھیکیداروں کو محکمہ صحت گلگت بلتستان کے جانب سے بل ادا نہ کرنے پر ٹھیکیدار وں نے راشن اور گیس کی سپلائی بند کیا ہے ۔ گوپس، یاسین ،پھنڈر سے ہسپتال میں داخل مریض شدیدسردی کے موسم میں بھوک اور سردی سے بلبلانے لگے ۔ ہسپتال میں داخل مریضوں کو راشن فراہم کرنے والے ٹھیکیداروں نے کہا ہے کہ محکمہ صحت گلگت بلتستان کے اعلیٰ حکام نے گزشتہ کئی مہینوں سے بل ادا نہیں کیا ہم دفتروں کے چکر لگالگاکر تنگ آگئے ہیں۔ مزید ہمارے پاس بھی سپلائی دینے کی گنجائش نہیں رہا ہے ۔ جب تک ادارے کی جانب سے سابقہ بقایاجات ادا نہیں کیا جاتا تب تک ہم مزید سپلائی دینے کے پوزیشن مین نہیں ہے۔ بلات کی عدم ادائیگی کے باعث ٹھیکیداروں کے جانب سے راشن اور گیس کی سپلائی بندہونے کے باعث سول ہسپتال گوپس میں داخل مریضوں کو شدید سردی کے موسم میں بے انتہائی مشکلات کا سامنا ہے ۔واضح رہے کہ سول ہسپتال گوپس میں سب ڈویثرن گوپس یاسین اور تحصیل پھنڈر کے مریض کا علاج ہوتا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button