ماحول

ہنزہ : پرائم منسٹرز گرین پاکستان پروگرام کا افتتاح کیا گیا

ہنزہ (رحیم آمان) آغاخان رورل سپورٹ پروگرام ہنزہ،فارسٹ ڈیپارٹمنٹ ضلع ہنزہ اور فارسٹ ڈیپارٹمنٹ ضلع نگر کے باہمی اشترک سے پرائم منسٹرز گرین پاکستان پروگرام کا افتتاح کیا گیا۔جس میں DFO نگر صابر حسینAKRSPہنزہ کے منیجر ابراھیم، ہنزہ بھر کے ایل ایس اوز کے نمائندوں کے علاوہ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے سٹاف، سیڈنا سکول اینڈ ڈگری کالج علی آباد،ہنزہ پبلک سکول ، سکائی ہا ئیر سکینڈری سکول کے سٹاف سمیت طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی ایف او ضلع نگر صابرحسین نے طلباء و طالبات کو اس پروگرام کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا اور شجرکاری کے فائدے بتائے اور کہا کہ گلگت بلتستان میں ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے کیونکہ آئیندہ آنے والے سالوں میں پاک چائینہ اکنامک کوری ڈور کی وجہ سے یہاں آلودگی میں اضافہ ہونے والا ہے جس کے لیے ابھی سے تیار رہنا ہے ۔ کیونکہ ٹریفک میں اضافے کے ساتھ ساتھ آلودگی میں بھی اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے جس کا مقابلہ صرف شجرگاری اور جنگلات میں اضافے سے ہی ممکن ہے۔

اس موقع پر منیجر آغاخان رورل سپورٹ پروگرام ابراہیم نے طلباء و طالبات کو ماحولیات اور شجرکاری کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آغاخان رولرسپورٹ پروگرام گلگت بلتستان میں ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے سرگرم عمل ہے اور ادارہ گلگت بلتستان میں ماحول دوست پروجیکٹس اور مختلف آگاہی پروگرموں کے زریعے عوام میں اس متعلق آگاہی دینے میں مصروف عمل ہے اسکے بعد AKRSPہنزہ کی آفس تا علی آباد کالج چوک تک ریلی بھی نکالی گئی جس میں شرکاء نے شجرکاری کی ضرورت اور افادیت کے متعلق بینر اور پلے کارڑ اُٹھا رکھے تھے۔ ریلی کالج چوک علی آباد پہ آکر اختتام پزیر ہوا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button