شعر و ادب

دیامرپریس کلب میں جمہوری انداز میں انتخابات ہوئے اور تمام صحافیوں کو حق رائے دہی کا موقع ملا۔ اپوزیشن گروپ قلم قبیلہ

چلاس(پ ر) دیامر پریس کلب کی اپوزیشن گروپ قلم قبیلہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اراکین عمر فاروق فاروقی ،مجیب الرحمان،اسلم چلاسی، آفتاب دیامری و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں دیامر پریس کلب کے سابقہ صدر مجیب الرحمان کی قیادت میں ہونے والے اقدامات اور تمام صحافتی برادری کو ساتھ ملاکر پریس کلب کے قیام سمیت صحافیوں کی بہتری کے لئے بیش بہا اقدامات کو سراہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پریس کلب ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہوا تھا ۔پہلی بار تاریخ میں پریس کلب میں جمہوری انداز میں انتخابات ہوئے اور تمام صحافیوں کو حق رائے دہی کا موقع ملا۔ ہار جیت انتخابات کا حصہ ہوتا ہے ہم نے فراخدلی سے اپنی شکست تسلیم کی ہے۔شکست کو لے کرمستقل پریس کلب کی تعمیر و ترقی سے دور ہرگز نہیں رہیں گے اور پریس کلب پر کسی کی اجارہ داری ہونے نہیں دینگے۔پریس کلب پر دیامر کے تمام صحافیوں کا حق ہے اور انکا گھر ہے۔تمام صحافی برادری تانگیر داریل سے لیکر تھلیچی تک پریس کلب میں رکنیت لے سکتے ہیں۔جلد ہی رکنیت کا آغاز کروا دیا جائے گا۔نو منتخب کابینہ کو فری ہینڈ نہیں دینگے ۔ پریس کلب کی بہتری کے لئے اقدامات پر بھی نظر رکھ کر سپورٹ کرینگے۔ پریس کلب کا حصول بڑی مشکل جدوجہد کے بعد ہوا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button