جرائم

گاہکوچ میں غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افراد کو اسسٹنٹ کمشنر نے حوالات پہنچا دیا

غذر(فیروز خان سے) اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نوید احمد نے میونسپل ایریا گاہکوچ میں غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کو فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے متعدد افراد کو حوالات میں بند کردیا تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اے سی نوید احمد نے لوکل گورنمٹ ایکٹ 2014 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے میونسپل ایریا میں تمام تعمیراتی کام بند کرنے کے ہدایات دیتے ہوئے کئی افراد کو قانون کی خلاف ورزی پر حوالات میں بند کردیا انہوں کہا کہ کسی کو قانون شکنی کی اجازت نہیں دے سکتے اور جو بھی شخص قانون شکنی کی کوشش کرے گا اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نوید احمد نے منگل کے روز میونسپل ایریا گاہکوچ میں بغیر اجازت نامے کے تمام تعمیرات کام پر پابندی لگا تے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کیا علاوہ گاہکوچ میں سٹون کرشنگ پلاٹ پر جاری کام کو بھی فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پلاٹ مالک نے فوری طور پر ان کے احکامات پر عمل نہیں کیا تو اس کے خلاف بھی قانون کے مطابق کاروائی ہوگی ادھر گاہکوچ بازار میں موجود سریا پلاٹ کے مالک کو فوری طور پر سریا پلاٹ دوسری جگہ منتقل کرنے کا حکم صادر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سریا کی آمد رفت سے کسی وقت کوئی جانی نقصان ہوسکتا ہے واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نے دماس پولو گراونڈ کی غیر قانونی طور پر دیوار گرانے والے شخص کو بھی گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button